ٹرین حادثہ: کسی کی غفلت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا: وزیر ریلوے
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کہتے ہیں کہ کراچی ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے میں کسی کی غفلت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا۔
وزیر ریلویز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر حادثے میں ٹرین ڈرائیور کی غلطی ہوئی تو کارروائی ہوگی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 4 سے 5 روز میں مل جائے گی۔
ٹرین حادثے کے حوالے سے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ حادثہ بہت شدید تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ جانی نقصان کم ہوا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریلوے کا نظام مکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے کام بھی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب جاں بحق خاتون کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ انہوں نے ریسکیو آپریشن براہ راست مانیٹر کیا، ریلوے حکام اور پولیس وقت پر حادثے کے مقام پر پہنچی، ڈی سی سکھر نے بھی بہت تعاون کیا۔
Comments are closed on this story.