Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی وزیراعظم نے گن پوائنٹ پر ووٹ لیا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کہتی ہیں کہ جعلی وزیراعظم نے گن...
شائع 07 مارچ 2021 09:19am

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کہتی ہیں کہ جعلی وزیراعظم نے گن پوائنٹ پر ووٹ لیا، ایسے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بیٹا بچاؤ مہم پاکستان نے پہلی بار دیکھی، پے در پے شکست ہو تو دماغ کا پلٹ جانا سمجھ آتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹرمپ نے خود کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن ان کا جانا ٹہر چکا، یہ جو چند دن کی مہلت ملی ہے تو اس میں اچھی طرح سامان پیک کرلینا۔

ان کا کہن اتھا کہ پارلیمنٹ کے باہر ن لیگ پر جو حملہ ہوا وہ بھولیں گے نہیں، ہمارے سپورٹرز نے بھی جوتے پہن رکھے ہیں۔ واضح کردیا، حکومت کی سیاسی موت واقع ہوچکی ہے، تدفین پی ڈی ایم کرے گی۔

PML N

pm imran khan

Maryam Nawaz

vice president PML N

media talk