Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ایکسپریس کی گیارہ بوگیاں الٹ گئیں

کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی گیارہ بوگیاں ...
شائع 07 مارچ 2021 09:09am

کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی گیارہ بوگیاں الٹ گئیں، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ریلیف ٹرین کے ذریعے روہڑی منتقل کردیا گیا۔ حادثہ روہڑی اور پنو عاقل کے درمیان پیش آیا۔

ٹریک کلیئرکرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، بوگیاں الٹنے سے اپ ٹریک مکمل بند ہوگئی ہے۔

ڈی سی او ریلوے کامران لاشاری کے مطابق ٹرین کی 9 بوگیاں الٹ کرکھائی میں جاگریں، جب کہ 2 بوگی الٹ کر ٹریک پر گری ہیں۔

کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ واقعےکی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

Pakistan Railway

Accident