وزیراعظم کی عبدالحفیظ شیخ کو بطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنےکی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو بطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان سے عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حفیظ شیخ پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بطور وفاقی وزیر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کےلئے حفیظ شیخ کی خدمات ہیں۔
ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ نے وزیرخزانہ کی حیثیت سے استعفی دینے کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے بطور وفاقی وزیر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے اراکینِ قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال،اسپیکراسد قیصر،خالد مقبول صدیقی،غوث بخش مہر، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا، نوابزادہ خالد خان مگسی، نواب شاہ زین بگٹی، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، پرویز خٹک، اسد عمر، طارق بشیرچیمہ اورسید امین الحق شامل تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اوراتحادی جماعتوں کے اراکین کی وزیرِاعظم کو اعتماد کے ووٹ میں کامیابی پر مبارکباد اور مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
Comments are closed on this story.