Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا بطور چیئرمین پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو خط

وزیراعظم عمران خان نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو خط...
شائع 06 مارچ 2021 08:57am

وزیراعظم عمران خان نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ تمام اراکین اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں۔ غیرحاضری پر آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔

وزیراعظم نے خط میں یہ بھی لکھا کہ بارہ بج کر پندرہ منٹ کے بعد اسمبلی ہال اور چیمبر کے دروازے بند ہوجائیں گے، اجلاس سوا بارہ بجے شروع ہوگا، تلاوت کلام پاک کے بعد وزیرخارجہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کریں گے، وزیراعظم آئین کے آرٹیکل اکیانوے کی ذیلی شق سات کے تحت ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔

pm imran khan

National Assembly

Vote of Confidence