Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اساتذہ کے تبادلے کا نظام آن لائن ہوگا'

وزیر تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ اب گورنمنٹ اساتذہ کی مرضی سے...
شائع 05 مارچ 2021 10:55pm

وزیر تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ اب گورنمنٹ اساتذہ کی مرضی سے تبادلے نہیں کیے جائیں گے، اساتذہ کے تبادلے کا نظام آن لائن ہوگا، سفارش کلچر کو ختم کرنے کے لئے ہی آن لائن نظام لایا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی کے نجی مال میں آل پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن سندھ کے سیکرٹریٹ دفتر کا افتتاح کردیا، صوبائی وزیر تعلیم نے ایسو سی ایشن کی تیسویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ صوبے میں تربیتی ادارے لائے جارہے ہیں، جہاں اساتذہ کو تربیت دی جائے گی، اور یہاں سے فارغ ہونے کےبعد محکمہ تعلیم میں ملازمت بھی دی جائے گی،جب کہ اساتذہ کے تبادلے کا آن لائن نظام لارہے ہیں۔

جب کہ اس موقع پر آل پرائیویٹ اسکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ سید طارق شاہ نے کہا کہ وزیر تعلیم سعید غنی شعبہ تعلیم کو بہتر انداز میں سنبھال رہے ہیں، ہمارے ادارے کے قیام سے پرائیویٹ اسکولوں اور حکومت کے درمیان فاصلوں میں کمی آئی ہے۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے دفتر کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ تقریب میں سندھ بھر سے ایسو سی ایشن کے زونل عہدیداران نے شرکت کی۔

PPP

Saeed Ghani