Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک میں ہفتے میں 558 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ 558 پوائنٹس کے اضافے سے...
شائع 05 مارچ 2021 07:57pm
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ 558 پوائنٹس کے اضافے سے اختتام پذیرہوگیا-دوسری جانب سونے کی قیمت میں 1450 روپے کی کمی ہوگئی-

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا-مارکیٹ 558 پوائنٹس کے اضافے سے 45ہزار 837 پر بند ہوئی- دن بھر مجموعی طور پر 369 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا- 243کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ100 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی- تیزی کے باعث آج مارکیٹ میں 1عشاریہ 23فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا-

سونا 1450 روپے مزید سستا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 2ہزار 750روپے پر آگیااسی طرح10 گرام سونے کی قیمت 1243 روپے کی کمی سے 88 ہزار 92 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 17 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1696 ڈالر پرآگیا-

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر4 پیسے کی کمی سے 157.16 سے 157.12 پر بند ہوا اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 157.50سے 157.40 پر آگیا-

PSX

سونا

Stock Exchange

stock market

Global FOREX