Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اصلاحات کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس اکٹھا کرنے والوں اور ٹیکس...
شائع 05 مارچ 2021 03:19pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس اکٹھا کرنے والوں اور ٹیکس پریکٹشنرز کے صوابدیدی اختیارات کو ختم کرنے کا حکم دیتےہوئے کہا کہ اصلاحات کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے،یقینی بنایا جائے کہ عام عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ پڑے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وفاق وزرا خسرو بختیار، عبد الحفیظ شیخ، اسد عمر، حماد اظہر، مشیران عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، معاونین خصوصی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس اصلاحات کا مقصد ٹیکس نظام کو آسان بنانا ہے، اصلاحات سے ٹیکس نظام میں خامیاں ختم ہوں گی، آٹومیشن متعارف کرانا اور ٹیکس نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

وزیراعظم نے ٹیکس چوری کے عوامل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فلائنگ انوائسز کی شکایت کے تدارک پر خصوصی توجہ دی جائے، ٹیکس اصلاحات ایسی ہونی چاہیئے جو معیشت اور کاروباری برادری کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔

عمران خان نے ٹیکس اکٹھا کرنے والوں اور ٹیکس پریکٹشنرز کے صوابدیدی اختیارات کو ختم کرنے کا حکم دیتےہوئے کہا کہ اصلاحات کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے،یقینی بنایا جائے کہ عام عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ پڑے۔

pm imran khan

اسلام آباد

TEX