Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میاں چنوں کے اسکول میں ٹیچر اور طالبہ کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

خانیوال میں بھی حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث...
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2021 12:05pm

خانیوال میں بھی حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،میاں چنوں کے اسکول میں ٹیچراورطالبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

خانیوال اور میاں چنوں کے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول میں اسکول ٹیچراور7ویں کلاس کی طالبہ امامہ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی،اسکول ہیڈ مسٹریس نے بتایا کہ متعلقہ کلاس کو چھٹی دے دی گئی ہے۔

ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹرعثمان نے بتایا کہ مذکوزہ اسکول میں جس کلاس کی بچی میں کورونا ہوا ہے اس کلاس کی تمام بچیوں کے ٹیسٹ کرلئے گئے ہیں جن کی رپورٹ جلدآجائےگی جبکہ دیگرٹیچرزکےبھی ٹیٹل کئے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنرذیشان ندیم نے بتایا کہ رپورٹس آنے پرمزیدلائحہ عمل بنایا جائے گا۔

Student

corona test

Positive

Khanewal

Mian Channu