Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کوروناسے مزید 52 اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 13,128 ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے ...
شائع 05 مارچ 2021 09:14am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید52اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 13,128ہوگئی جبکہ کورونا کے1,579 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 587,014ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,579نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ87ہزار014ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 59ہزار114ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ75ہزار051افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں73ہزار258،اسلام آباد میں45ہزار078،بلوچستان میں19ہزار097 ،گلگت بلتستان میں4957اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار409کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندب سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید52مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13128ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4405افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5510،خیبرپختونخوا میں 2099،اسلام آباد میں504،بلوچستان میں200اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث308 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ17ہزار117 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,551مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,527افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ56ہزار769مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران37ہزار998کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1579افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 91لاکھ35ہزار393افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test