Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'نواز شریف نے لندن سے طاقت کا ایوان ہلا کر رکھ دیا'

لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف نےلندن میں بیٹھ...
شائع 04 مارچ 2021 07:44pm

لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف نےلندن میں بیٹھ کرطاقت کےایوان ہلا کررکھ دیئے، کہا گیا سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا۔ الیکشن میں پیسا نہیں ن لیگ کا ٹکٹ چلا،

مریم نواز نے اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاحکومت نےاپنےممبران کوصرف رسوائی کابوجھ دیا،ارکان مہنگائی اور نااہلی کا بوجھ کیوں اٹھائیں،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنےبل بوتےپرسینیٹ کی ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتے،سلیکٹرکےساتھ مل کر آئے ہو اور اب جمہوریت کا رونا رو رہے ہو، یہ بھی کہا اسمبلی توڑکرعوام میں وہ جاتاہےجس نےخدمت کی ہو، ووٹ کی عزت کیلیے اب عوام سے معافی مانگنا ہوگی۔

Maryam Nawaz

اسلام آباد

PML N Vice President