Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول کا تخت لاہور کیخلاف جنگ کا اشارہ

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اب پنجاب کو بچانا ہے، اب...
شائع 04 مارچ 2021 07:41pm

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اب پنجاب کو بچانا ہے، اب بتاؤں گا عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا۔ بلاول بھٹو نے تخت لاہور کے خلاف جنگ کا اشارہ دے دیا۔

بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا ہمیں سب سے پہلے پنجاب کو بچانا ہے۔ اب بتاؤں گا عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا آپ کے اپنے ایم این ایز نے آپ کو مسترد کردیا، اب اعتماد کا ووٹ اپنی ہار کو چھپانے کا بہانہ ہے،آپ نے کہا تھا اسلام آباد سے ہار گئے تو اسمبلیاں تحلیل کردیں گے،اب ڈر کیوں رہے ہیں،واضح کیا۔ کٹھ پتلی تماشہ اب نہیں چلےگا۔

بلاول نے مزید کہا کہ ہم آپ کو چھوڑیں گے نہیں، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی مقابلہ کریں گے۔

بلاول نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی تماشہ اب نہیں چلےگا، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مقابلہ کریں گے۔

Bilawal Bhutto

PPP Chairman

press confrence