Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اپوزیشن رہنماؤں کا وزیراعظم سے مستعفی ہوکر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد:اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہوکر...
شائع 04 مارچ 2021 01:01pm

اسلام آباد:اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہوکر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اچانک ملتوی کردیاگیا،ڈپٹی اسپیکراجلاس ملتوی کرکے بھاگ گئے،سینیٹ الیکشن میں شکست پرحکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے،حکومتی ارکان کہہ کرچلےگئےکہ ہم اعتماد کاووٹ لیں گے،انہیں قانون کا پتا ہے اورنہ ہی آئین کا۔

شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےاپنےامیدوار کی انتخابی مہم خود چلائی،دھوس اوردھاندلی کےباوجودپی ٹی آئی کوشکست ہوئی،عمران خان عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں،حکومت کے17ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا،مسائل کا واحد حل نئےانتخابات ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کل جوحکومت کوشکست ہوئی اس کی تاریخ نہیں ملتی ،شکست چھپانےکیلئےکہانیاں بنائی جارہی ہیں،قومی اسمبلی نے عمران خان پر عدم اعتماد کردیا ،کہتےتھے 10ارکان گوعمران کہیں گے تواقتدارچھوڑدوں گا،کل حکومت کیخلاف17ارکان نے ووٹ دیا۔

راجہ پرویزاشرف نے مزید کہا کہ اگرشیروں کی طرح حکومت کرنی ہےتوعوام میں آئیں،عوام کوچوہوں کی طرح حکومت کرنےوالوں کی ضرورت نہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آٹا،بجلی،گیس عوام کی قوت خریدسےباہرہے،ان کے پاس اسٹیپ ڈاؤن کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں،موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،وزیراعظم مستعفی ہوں اورنئے انتخابات کرائے جائیں۔

ن لیگ نے وزیراعظم کے فوری مستعفی ہونے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے فوری مستعفی ہونے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے فوری مستعفی ہونے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی،قرارداد مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم عوام کے بعد پارلیمنٹ میں بھی اپنا اعتماد کھو چکے ہیں،پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضاگیلانی کی جیت اس کا واضع ثبوت ہے،وزیر اعظم عمران خان ملک کا نظام چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

pm imran khan

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

PPP

resign

raja pervez asharaf