کیرون پولارڈ کے ایک اوور میں 6 چھکے
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کرکٹر کیرون پولارڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میچ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیئے۔
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیرون پولارڈ کے دھواں دھار چھکوں کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا ہوگیا۔
پولارڈ نے حریف ٹیم کے بالر اکیلا دھننجیا کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے مارے۔ قابل ذکر بات یہ ہے دھننجیا نے ایک اوور قبل ہی تین وکٹوں پر ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
دھننجیا نے ایک ہی اوور میں ایوائن لیوس، کرس گیل اور نکولس پورن کو تین گیندوں پر آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔
ہیٹ ٹرک کے بعد اگلا اوور دھننیا کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور پولارڈ نے انہیں 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ کر ویسٹ انڈیز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اس میچ میں پولارڈ نے11 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
پولارڈ نے ناصرف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کرادر ادا کیا بلکہ وہ یوراج سنگھ اور ہرشل گبز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے ایک اوور میں 6 چھکے مارنے والے تیسرے بلے باز بھی بن گئے۔
Comments are closed on this story.