Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوگل کا تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کا فیصلہ

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی صارف کی...
شائع 04 مارچ 2021 12:33pm
سائنس

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی صارف کی ویب براؤزنگ ہسٹری کی بنیاد پر اشتہارات کی فروخت روک دیا جائے گا۔

کمپنی نے مستقبل میں اپنی تمام تر مصنوعات میں صارفین کے ڈیٹا کو ٹریک کرنے والے ٹولز تیار نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

گوگل کے اس اقدام سے ویب سائٹس اور اشتہاری کمپنیوں کیلئے صارفین کی ڈیٹا ٹریکنگ ناممکن ہوجائے گی۔ ایسا کرنے سے ویب براؤزنگ میں اشتہارات کا کاروبار بالکل بدل جائے گا۔

خیال رہے کہ گوگل کی زیادہ تر آمدن براؤزنگ ڈیٹا پر مبنی ہے۔

گوگل کے ایڈ پرائیویسی اینڈ ٹرسٹ ٹیم کے پراڈکٹ منیجمنٹ ڈائریکٹر ڈیوڈ ٹیمکن کے مطابق پرائیویسی کو تحفظ فراہم کرنے والے اے پی آئیز جیسے فیڈریٹڈ لرننگ آف کوہورٹس اے پی آئی (ایف ایل او سی) کے استعمال کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جن کو متعلقہ اشتہارات کی فراہمی کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

اس حل کے لیے صافین کے گروپس پر انحصار کیا جائے گا جن کی ترجیحات ملتی جلتی ہوں گی۔

گوگل کا منصوبہ ہے کہ مارچ میں کروم بعاؤزر پر ایف ایل او سی پر مبنی اے آئی پیز کی آزمائش کی جائے اور بعد ازاں گوگل ایڈز پر بھی کیا جائے گا۔ کروم صارفین کو بھی نئے پرائیویسی کنٹرولز تک رسائی اپریل میں مل سکے گی۔

google