Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ 6 ملتوی

کراچی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا بڑھتے کیسز کے باعث...
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2021 03:14pm

کراچی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان سپرلیگ 6کوملتوی کردیا، چھٹے ایڈیشن کے دوران 7افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

پی ایس ایل سکس پرکورونا کے وارجاری ہے،مزید 3کھلاڑی کورونا کا شکارہوگئےپی سی بی نے لیگ کوملتوی کردیا۔

پی سی بی حکام اورفرنچائزمالکان کےدرمیان ورچوئل میٹنگ میں ایونٹ کوملتوی کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ تمام ٹیموں کی پی سی آرٹیسٹنگ کورونا ویکسی نیشن اورآئسولیشن سہولیات کےاقدامات کرے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹےایڈیشن کا آغاز20فروری سے کراچی میں ہوا تھا ،ایونٹ میں اب تک 14میچز کھیلےگئےجبکہ 20میچزباقی تھے۔ غیرملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا،کراچی کنگزکےڈینئیل کرسٹین دبئی روانہ ہوگئے۔

پاکستان سپرلیگ 6 میں شریک 7 افراد کوروناوائرس کاشکارہوئےجن میں 6کھلاڑی اورایک آفیشل شامل ہے۔

coronavirus

karachi

PSL6

postponed