Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نبی کریم ﷺ کی 8 پسندیدہ غذائیں

رسول اللہ ﷺ کی عادت مبارک تھی کہ وہ جو کھانا بھی سامنے آتا، ...
شائع 04 مارچ 2021 11:45am

رسول اللہ ﷺ کی عادت مبارک تھی کہ وہ جو کھانا بھی سامنے آتا، تناول فرما لیتے اور کسی کھانے کو ناپسند نہیں کرتے تھے۔

تاہم آٹھ ایسی اشیاء ہیں جن کو ان کے ذائقے اور طبی فوائد کی وجہ سے رسول کریم ﷺ بہت پسند فرماتے تھے اور یہ اشیاء ہماری روزمرہ خوراک کا بھی حصہ ہونی چاہئیں۔

ویب سائٹ "پڑھ لو" کی طرف سے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ان 8 اشیاء کے متعلق بتایا گیا۔ ان اشیاء میں جو، کھجور، انجیر، زیتون کا تیل، دودھ، انگور، شہد اور انار شامل ہیں۔

کھجور کی بات کی جائے تو اس کے متعلق رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص روزانہ صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے اسے اس دن بھر زہر اور جادو سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ رسول اللہﷺ نے ایک اور جگہ ارشاد فرمایاکہ ”عجوہ جنت کا پھل ہے۔ اس میں زہر سے شفا دینے کی تاثیر ہے۔“

زیتون کے تیل کے بارے میں رسول اللہﷺ کا ارشاد ہے کہ ”زیتون کا تیل کھاﺅ اور اس سے مالش کرو، کیونکہ یہ مبارک درخت سے پیدا ہوتا ہے۔“

Islam

Wheat

Milk