Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائنسدانوں کی اژدھے سے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کی تیاری کرلی

اگرچہ کورونا وائرس کی ویکسینز تیار ہو چکی ہیں، تاہم ماہرین اب...
شائع 04 مارچ 2021 11:38am
سائنس

اگرچہ کورونا وائرس کی ویکسینز تیار ہو چکی ہیں، تاہم ماہرین اب بھی ویکسین کی تیاری کے نئے طریقوں کی کھوج میں لگے ہوئے ہیں۔

انہی کوششوں میں اب امریکی سائنس دانوں نے سانپ کے ذریعے ویکسین تیار کرنے کا ایک طریقہ دریافت کر لیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سائنس دانوں نے امریکی ریاست فلوریڈا کے جنگلات میں پائے جانے والے برمی اژدھے میں ایک ایسا کمپاﺅنڈ دریافت کرلیا ہے جو کورونا وائرس کی ویکسین میں بھی پایا جاتا ہے۔ اس کمپاﺅنڈ کا نام ’Squalene‘ ہے۔

یہ کمپاﺅنڈ تیل کی طرح کا ایک قدرتی مادہ ہے۔ کمرشل پیمانے پر یہ مچھلی کے تیل سے کشید کیا جاتا ہے۔ یہ بالخصوص شارک مچھلی کے جگر میں پایا جاتا ہے۔ تاہم شارک سے اسے کشید کرنا ایک متنازعہ عمل ہے، کیونکہ شارک معدومی کے خطرے سے دوچار ہے۔

لہٰذا ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمپاﺅنڈ شارک کی بجائے فلوریڈا میں پائی جانے والی اژدھوں کی اس برمی نسل سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سائنس دانوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک 10 فٹ کے اژدھے میں یہ کمپاﺅنڈ اس قدر ہوتا ہے کہ اس سے ویکسین کی 3500 خوراکیں تیار ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس کمپاﺅنڈ کا ویکسینز کی تیاری میں استعمال پہلی بار 1997ء میں کیا گیا تھا، جب اسے انفلوئنزا کی ویکسین میں ڈالا گیا تھا۔

COVID 19

COVID 19 vaccine