Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیما مالنی کے والد کو بیٹی پر کس بات کا شک تھا؟

بولی وڈ کے ماضی کی مشہور ترین اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ جب...
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2021 10:17am

بولی وڈ کے ماضی کی مشہور ترین اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ جب وہ فلموں میں کام کرتی تھیں اور شوٹنگ کے لیے آتی تھیں تو ان کے ساتھ ان کے والد ہوا کرتے تھے۔ اس صورتحال کی وجہ سے وہ اور دھرم جی (دھرمیندر) ایک ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتے تھے۔

انڈین آئیڈل 12 میں تقریب کے دوران انکشاف کرتے ہوئے ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ جب کسی گانے کی شوٹنگ ہوتی تھی تو اس شوٹ کے لیے بالخصوص ان کے والد ساتھ ہوا کرتے تھے، جس کی وجہ سے وہ اور دھرمیندر تنہائی میں اکٹھے وقت نہیں گزار پاتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عموماً ویسے تو شوٹنگ پر میری والدہ یا آنٹی میرے ساتھ ہوا کرتی تھیں، لیکن ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران میرے والد میرے ساتھ تھے، اور وہ یہ بات پسند نہیں کرتے تھے کہ میں اور دھرم جی تنہائی میں کچھ وقت گزاریں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ ہم دونوں میں دوستی ہے۔

مجھے یاد ہے کہ جب ہم کار میں سفر کرتے تھے تو میرے والد بالکل میری برابر والی سیٹ پر بیٹھا کرتے تھے، اور دھرم جی دوسری سیٹ پر ہوجایا کرتے تھے۔

Bollywood

Hema Malini