بلاول بھٹو نے عمران خان سے اسمبلی توڑنے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے اسمبلی توڑنے کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد سے سینیٹ کی سیٹ ہارنے پر اسمبلی تحلیل کرنے کا وعدہ کیا تھا ، عمران خان ہار گئے اور ہم جیت گئے ۔
وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست ہارگئے تو اسمبلیوں کو تحلیل کردیں گے، وہ ہارگئے اور ہم جیت گئے، اب کیا چیز ان کو اسمبلیوں کی تحلیل سے روک رہی ہے، کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ https://t.co/BAwq3vFC9U
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 3, 2021
بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ اب عمران خان کو کون روک رہا ہے؟ کیا کپتان انتخابات سے خوفزدہ ہیں؟ ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Comments are closed on this story.