Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپرلیگ 6 میں ہدف کا تعاقب کرکےمیچ جیتنےکی روایت کوئٹہ...
شائع 04 مارچ 2021 12:36am

پاکستان سپرلیگ 6 میں ہدف کا تعاقب کرکےمیچ جیتنےکی روایت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے توڑدی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز22رنزسےہرا کر پہلی فتخ سمیٹی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے 14ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 176رنز اسکور کیے۔

ڈیبیو پر عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 50گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی. دیگرکھلاڑیوں رنگ جمانے میں ناکام رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے دہانی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں اوپنرز نے63 رنز جوڑے۔

ونس نے 24اور رضوان نے ففٹی بنائی۔

کوئٹہ کے بولرز نے کم بیک کیااورمڈل اور لیٹ آرڈرکو قابو میں کرلیا۔

کوئٹہ کی جانب سے قیس احمد نے تین شکارکیےجبکہ زاہد اور حسنین نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان کی اننگز154 رنز پرتمام ہوئی۔

karachi

national stadium

Multan Sultans

PSL6