Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ملکی معیشت صفر ہوچکی'

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس طرح تباہ ...
شائع 03 مارچ 2021 11:01pm

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس طرح تباہ کیا گیا، قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، آج معیشت صفر ہوچکی ہے،مستقبل میں بھی بہتری کی کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی،غریب ایک وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاست میں شائستگی کا چلن پی ٹی آئی نے ختم کردیا،موجودہ حالات کو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ نااہل حکومت نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ہے،موجودہ حکومت سے بری اور بدترین حکومت نہیں دیکھی، ان کا کہنا تھا کہ اڑھائی سال میں قوم نے تباہی کے سوا کچھ نہیں دیکھا، قوم ووٹ کے ذریعے اس کا حساب لے گی۔

PML N

shahbaz shairf