Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی...
شائع 03 مارچ 2021 09:44pm

وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں خاتون رکن اکثریت سےکامیاب ہوئیں، جنرل نشست پربڑےپیمانےپرخریدوفروخت ہوئی،گیلانی کی جیت میں ہرحربہ استعمال ہوا۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ آج عمران خان کےبیانیہ پرمہر ثبت ہوگئی، ماضی میں بھی سینیٹ الیکشن میں ضمیروں کوخریداگیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پچھلےالیکشن میں ہم نےاپنے20ممبران کونکالا، ہم ہمیشہ کیلئےخریدوفروخت سےچھٹکاراچاہتےہیں، اوپن بیلٹ سےخریدوفروخت کاخاتمہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کےقول وفعل میں تضادواضح ہوگیا، اوپن بیلٹ کےحوالےسےاعلی عدلیہ سےرجوع کیاگیا، عدالت نےالیکشن کمیشن کوآئینی ذمہ داریوں سےآگاہ کیا۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نےکہا کہ وقت کم ہے، افسوس ہےالیکشن کمیشن اپنےمعیارپرپورانہیں اترا، سوداگروں نےجمہوریت کےنام پرضمیروں کاسوداکیا،آخرکار فتح حق اور سچ کی ہوگی۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ جمہوریت کےعلمبرداروں نےجمہوری قدروں کوروندھاہے، عمران خان ایوان سےاعتماد کاووٹ لیں گے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

press confrence