اسلام آباد کی سڑکوں پر رات بھر وی 8 اور کروزر کیوں گھوم رہیں تھیں؟
تجزیہ نگار رانا مبشر نے سینیٹ الیکشن سے ایک رات قبل کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر ساری رات لینڈ کروزرز، ایس یو ویز اورV8 گاڑیاں پھرتی رہیں۔
آج نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ جو گاڑیاں ساری رات اسلام آباد کی سڑکوں پر گھومتی رہیں ان میں سارا لوڈ پیسوں کا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ جو پیسوں کا لوڈ تھا، کبھی ادھر جارہا تھا اور کبھی ادھر جارہا تھا اور شہر کی پوری سڑکوں پر پھر رہا تھا۔ پوری ہالی وڈ کی فلم بن رہی تھی۔
رانا مبشر نے بتایا کہ ایک جگہ کہا جاتا تھا کہ فلاں جگہ پہنچ جائیں، جب وہاں پہنچ جاتے تو کہا جاتا کہ فلاں چوک پر پہنچ جائیں۔ اس طرح چار پانچ مرتبہ فون کرنے کے بعد انہیں فائنل جگہ بتائی جاتی۔
اس حوالے سے تجزیہ نگار ثنا بچہ کا کہنا ہے کہ تبدیلی تو بہرحال آگئی ہے۔
آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا بُچہ نے تجزیہ نگار رانا مبشر کے حوالے سے کہا کہ شاید رانا صاحب نے ذکر نہیں کیا کہ کالی ویگو بھی بہت پھرتی تھی، اب V8 پھر رہی ہیں۔
ثنا بُچہ نے کہا کہ V8 سے زیادہ اثر کالی ویگو کا ہے، کیونکہ پریزائڈنگ افسران بھی غائب ہوجاتے ہیں۔ پی ٹی آئی سندھ کے جو ایم پی ایز ہیں وہ بھی غائب کردئیے جاتے ہیں۔ ان کو بتانا پڑتا ہے کہ ہم غائب نہیں ہیں۔ یہاں پر صحافی بھی غائب کردئیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کالی ویگو کا اثر V8 گاڑیوں سے زیادہ ہی ہے۔
Comments are closed on this story.