Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل واوڈا نےقومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نے قومی...
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2021 01:00pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا،وفاقی وزیر نے استعفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل واوڈاکیخلاف نااہلی کیس کی سماعت کی، اس سلسلے میں ان کے وکیل پیش ہوئے۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے بطور رکن قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا،جس کے بعد فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس غیرمؤثرہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے وکیل نے ان کا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کیخلاف الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوہری شہریت کے معاملے پر نااہلی کیس کی سماعت ہورہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیا ہے جس پر وہ سینیٹ الیکشن لڑرہے ہیں۔

IHC

اسلام آباد

resign

Justice Amir Farooq

Faisal Wada