Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

اس طرح کی خبر کو پھیلانے پر ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک ہوگا

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ان ٹویٹس کو لیبل کیا جائیگا جس...
شائع 03 مارچ 2021 09:19am
سائنس

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ان ٹویٹس کو لیبل کیا جائیگا جس میں کووڈ 19 ویکسینز کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹوئٹر پر ایک سٹرائیک سسٹم نامی نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت ان صارفین کو مستقل طور پر ٹوئٹر سے نکال دیا جائیگا۔ جو پانچویں بار ایسی ٹویٹ کریں گے۔

سان فرانسسکو کی کمپنی ٹوئٹر نے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں سٹرائیک سسٹم سے عوام کو ہماری پالیسیوں کے بارے میں بتانے میں مدد ملے گی اور ٹوئٹر پر ممکنہ طور پر تقصان دہ اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جب کسی ٹویٹ کو قوانین کی خلاف ورزی پر لیبل کیا جائیگا تو اس سے صارف کو ایک سٹرائیک دیا جائے گا، جبکہ دوسرے اور تیسرے پر اس صارف کا اکاؤنٹ بارہ گھنٹوں کے لیے بند رہے گا۔ پانچویں سٹرائیک ہر اکاؤنٹ بلکل بلاک کردیا جائیگا۔

COVID 19 vaccine

ٹویٹر