Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی اجلاس، 31 قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ پیش

قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو بل منظور اور اکتیس قائمہ کمیٹیوں کی...
شائع 02 مارچ 2021 08:23pm

قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو بل منظور اور اکتیس قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔

اراکین کو ہدایت کی گئی کہ سینٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے اگر ایم این اے کارڈ نہیں بنا توآج ہی بنوالیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کی طرف سے پیش کردہ عبادت بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد بل دوہزار اکیس اور شیر اکبر خان کی طرف سے پیش کردہ انسداد بدعنوانی ترمیمی بل دوہزار بیس منظور کر لیا گیا۔

ڈپٹی سپیکر نے ایوان میں اعلان کیا کہ کل سینیٹ کے ہونے والے انتخابات میں تمام ارکان قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کے لئے ایم این اے کارڈ لازمی ساتھ لائیں، ایم این اے کارڈ کی عدم موجودگی پر ووٹ کاسٹ نہیں ہوگا۔

اجلاس میں پروڈکشن آرڈرز پر اسیر رکن علی وزیر نے بھی شرکت کی، بعد ازاں اجلاس جمعرات صبح گیارہ بجے تک کےلئے ملتوی کر دیا گیا۔

imran khan

PPP

National Assembly