Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عبدالحفیظ شیخ کل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریںگے'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کہتے ہیں کہ تمام اتحادی جماعتوں...
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2021 08:13pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کہتے ہیں کہ تمام اتحادی جماعتوں نےوفاقی دارالحکومت سےسینیٹ کی نشست کےلئےتحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کومکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ارکان قومی اسمبلی،گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے غوث بخش مہر،بلوچستان عوامی پارٹی کے خالدمگسی اورزبیدہ جلال کے ہمراہ ہنگامی طورپربلائی گئی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ عبدالحفیظ شیخ کل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریںگے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کی تمام سیاسی جماعتوں نے سینیٹ انتخابات کے بارے میں ایک اچھا فیصلہ کیاہے اور امیدظاہرکی کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی یہی عمل دہرایاجائے گا۔

ریڈیو پاکستان

Hafeez Shiekh

PTI governemt

Election

senate

Federal Interior Minister