Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی ، ایف ایم ٹی آئی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایوان نے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیوٹ...
شائع 01 مارچ 2021 09:14pm

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایوان نے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیوٹ آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور، نو، نو کے نعرے لگائے، اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی جو گنتی پر مکمل نکلا۔

وقفہ سوالات میں ایوان کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے چار مشیر اور 15 معاونین خصوصی ہیں ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا، وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری زین قریشی نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم کے 4 مشیر اور 15 معاونین خصوصی ہیں،اے ٹی ایم سےاگر منی سٹیٹمنٹ نکلوائیں تو فیس 25 روپے ہے، موجودہ حکومت نے کفایت شعاری مہم سے حکومتی اخراجات میں کمی کی۔

پارلیمانی سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی کنول شوذب نے ایوان کو بتایا کہ سی پیک اتھارٹی کا آرڈینینس ختم ہوچکا ہے، وفاقی وزیر حفیظ شیخ نے گزشتہ تین سالوں میں حاصل کردہ پیٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی کی تفصیلات ایوان میں پیش کرتے ہوئے تحریری طور پر بتایا کہ تین سالوں 679 ارب روپے پی ڈی ایل کی مد میں ریونیو اکٹھا کیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا کہ افراط زر جنوری میں اڑھائی سال کی سب سے کم سطح 5.8 فیصد پرآئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر کوشش کی ہے قیمتیں نہ بڑھائیں ،رمضان المبارک میں رمضان بازار لگائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ منگل کو اس ایوان نے نجی سود کے خلاف بل پاس کیا ہےسود کب تک ختم ہوگا بتائیں جس پر ذین قریشی نے بتایا کہ سود کب تک ختم ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا سود کے خاتمے کے لئے کوششیں ہورہی ہیں سود کے خاتمہ کے لئے قانون سازی ہورہی۔

حماد اظہر نے کہا کہ گندم گزشتہ سال سے زائد کاشت ہو گی، قومی اسمبلی نے فیڈرل ٹیچنگ انسٹیوٹ آرڈیننس 2020میں ایک سو بیس روز کی توسیع کردی، اپوزیشن کی طرف سے احتجاج اور کورم کی نشاندہی تاہم کورم پورا نکلا۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہماری طرف سے آرڈیننس کو نامنظوری کی قرارداد ڈالی گئی تھی، ہماری درخواست تھی اس پر ہمیں بات کرنے دی جائے،اس سے ہیلتھ سیکٹر کے وفاقی انسٹی ٹیوٹ کا نظام بدلاجا رہا ہے۔افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے آپ نے ہماری بات نہیں جس قانون سازی کا براہ راست عوام پر اثر پڑنا ہے اس پر ہمیں بات کرنے دی جائے، پمز ہسپتال پورے خطے کا واحد ہسپتال ہے جہاں لوگ پورے ملک سے آتے ہی،اس قانون سازی کے بعد مفت علاج ختم ہو جائیگا، اس قانون سازی کے تحت بورڈ کا جو چیئرمین ہے وہ پہلے لگ چکا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ یہ قانون سازی کی روح کی خلاف ورزی ہوگی،این آئی سی ایچ، جے پی این سی یہ ہسپتال صوبہ چلا رہا تھا یہ کورٹ میں کیس ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں پی اے ایف ایئر وار کالج آرڈیننس 2021 ،پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 پیش، گھریلو تشدد تدارک بل ، پاکستان آرمز ترمیمی بل 2020 ۔ کوویڈ 19 امتناع ذخیرہ اندوزی بل 2020 پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کردی گئیں۔

این اے 45 سے کامیاب ہونے والے فخر زمان نے بطور رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا، سپیکر نے اسمبلی کل صبح اگیارہ بجے تک ملتوی کردیا ۔

Ordinance

National Assembly

Parliment