Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ

ملک میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوگیا،اس ماہ گزشتہ ماہ کی نسبت...
شائع 01 مارچ 2021 08:31pm

ملک میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوگیا،اس ماہ گزشتہ ماہ کی نسبت تین فیصد اضافہ ہوا،کن کن چیزوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچیں۔

ملک میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں افراط زر کی شرح 8.7فیصد رہی،

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں افراط زر کی شرح 5 اعشاریہ 7 تھی، رواں ماہ افراط زر کی شرح میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مرغی کا گوشت، تیل، پھل، گھی، گرم مصالحہ مہنگا، ٹماٹر، آلو، انڈے، پیاز اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں کمی رواں مالی سال 8ماہ میں افراط زر 8.25فیصد رہا۔

economy

مالیات

imran khan

Inflation