Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت مسترد

کراچی :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب...
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2021 01:46pm

کراچی :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی 2مقدمات میں ضمانت مستردکردی،پی ٹی آئی رہنماءکیخلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ملیر میمن گوٹھ میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت 2مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نے پی ایس 88ضمنی انتخاب اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ضمانت مسترد کی۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءسمیرمیرشیخ اور ان کے ڈرایئورکی ملیر میمن گوٹھ کے 2 مقدمات میں ضمانت منظورکرلی۔

وکیل سمیر شیخ کا عدالت میں مؤقف تھا کہ سمیرشیخ تجاوزات آپریشن اورضمنی الیکشن کے دوران موقع پرموجود نہیں تھے مقدمات بد نیتی پرقائم کئے گئے ہیں ۔

عدالت نے 50,50ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض سمیر میرشیخ سمیت 2ملزمان کورہا کرنے کا حکم دیا ۔

پاکستانی سیاست میں گندے دھندے کا خاتمہ ہونے جارہا ہے،حلیم عادل شیخ

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں گندے دھندے کا خاتمہ ہونے جارہا ہے،اسمبلیوں میں ہمارے ساتھ معاشی دہشتگرد بیٹھے ہیں، پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین سے رابطے اعلانیہ چوری ہے۔

جناح اسپتال سے بکتر بند گاڑی میں حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی پہنچایا گیا تو پی ٹی آئی کارکنوں نے نعرے بازی کی۔

میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے سپریم کورٹ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھ لیا کون نیا پاکستان چاہتا ہے،ہم چاہتے ہیں کسی قسم کی چوری نہ ہو،ٹیکنالوجی کا استعمال کریں،پاکستان کی سیاست میں اس گندے دھندے کا خاتمہ ہونے جارہے ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارے ساتھ اسمبلیوں میں معاشی دہشتگرد بیٹھے ہیں جو پیسے کے ذریعے آرتے ہیں مجھے امید ہے بار کوڈ لگے گا،الیکشن کمیشن سےاپیل کرتا ہوں وہ اس پر عمل کرے گا جو اس کی رو گردانی کرے گا وہ نا اہل ہوگا پیپلز پارٹی کے وزراء نے ہمارے ارکان اسمبلی کو فون کیا۔

انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف سینیٹ انتخابات جیت کر انتخابی اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی کرے گی۔

karachi

ATC

reject

Bail

Haleem Adil Sheikh