Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرپور آزاد کشمیر میں ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ

مظفرآباد:کورونا کیسز میں اضافے کے باعث میرپور آزاد کشمیر میں آج...
شائع 01 مارچ 2021 10:49am

مظفرآباد:کورونا کیسز میں اضافے کے باعث میرپور آزاد کشمیر میں آج سے ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا،لاک ڈاؤن 7 مارچ رات 12 بجے تک رہے گا ۔

ڈپٹی کمشنر میرپور بدر منیر کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سخت فیصلے کرنے پڑے اور یکم مارچ سے ایک ہفتے کیلئے ضلع میرپور میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ لگادیا گیا۔

بدر منیر کا کہنا ہے کہ میر پور آزاد کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ 2 ہفتے بند رہے گی جبکہ شادی ہالز اور عوامی اجتماعات پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

میرپور آزاد کشمیر میں میڈیکل اسٹورز، اسپتال اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جبکہ گوشت، سبزی، پھل اور دیگر کاروبار صرف منگل اور جمعہ کو کھلیں گے۔

lockdown

coronavirus

Muzaffarabad