Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کے مزید 1,392 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 581,365 ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2021 10:02am

اسلام آباد:پاکستان میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 36افراد جاں بحق جبکہ 1,392نئے کیسزرپورٹ ہوئے ،مہلک وائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 12,896ہوگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 581,365 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,392نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ81ہزار365ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 58ہزار266ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ72ہزار054افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں72ہزار424،اسلام آباد میں44ہزار373،بلوچستان میں19ہزار049 ،گلگت بلتستان میں4956اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار243کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندض سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید36مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12896ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4350افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5363،خیبرپختونخوا میں 2079،اسلام آباد میں501،بلوچستان میں200اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث301 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ22ہزار098 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,568مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,094افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ46ہزار371مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران38ہزار338کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1392افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 89لاکھ90ہزار176افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test