Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی اہم دارالحکومتوں میں نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری

وزیراعظم نے کینیڈا، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، عراق سمیت متعدد...
شائع 28 فروری 2021 08:43pm

وزیراعظم نے کینیڈا، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، عراق سمیت متعدد ممالک میں نئے ہائی کمشنروں اور سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کئی اہم دارالحکومتوں میں نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا سے بابر امین کو تبدیل کرکے ناروے میں سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس میں تعینات ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سلجوک تارڑکونیدرلینڈ میں سفیرمقرر کیا گیا جہاں سے شجاعت راٹھور کو تبدیل کر کے اسپین میں بھیجا جارہا ہے۔

دفترخارجہ میں تعینات ڈی جی عامر شوکت سوئٹزرلینڈ میں سفیر ہوں گے۔

دفترخارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری امیرخرم راٹھورکینیڈا میں ہائی کمشنرہوں گے جہاں تعینات رضا بشیرتارڑ کو وزارت خارجہ میں اہم ذمہ داری دی جائے گی۔

دبئی میں قونصل جنرل امجداحمدعلی اب عراق میں سفیر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔معظم علی شاہ میلبرن میں قونصل جنرل ہوں گے جبکہ شاہد سیہڑ جبوتی میں خدمات سرانجام دیں گے ۔

pm imran khan

Foreign Office Spokesperson

Zahid Hafeez Chaudhry