Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آنے والی نسلوں کیلئے ثقافتی ورثے کو محفوظ بناناضروری ہے،وزیراعظم

جہلم :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں تاریخی مقامات پر...
شائع 28 فروری 2021 03:32pm

جہلم :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں تاریخی مقامات پر تحقیق نہیں ہوئی،گزشتہ حکومتوں نے آثار قدیمہ پر برائے نام کام کیا، تاریخی مقامات کی کھوج سے روزگار فراہم ہوگا،آنے والی نسلوں کیلئے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جہلم میں البیرونی ہیریٹیج ٹریل کےافتتاح کے موقع پر تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ تاریخی مقامات کا تحفظ بہت ضروری ہے،آنےوالی نسلوں کواپنی تاریخ کاعلم ہوناچاہیئے ،قرآن پاک میں نصیحت کیلئےماضی کے واقعات کابتایاگیا،ماضی میں ان تاریخی مقامات پرتحقیق نہیں ہوئی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آثارقدیمہ پرانگریزوں نےکام کیااورہم کچھ نہ کرسکے،دنیا میں ایسی سائٹ پر تحقیق کی جاتی ہے،سیاحت ایسی چیز ہے جس سے زیادہ روزگارملتا ہے،ہمیں اپنےنوجوانوں کو روزگارفراہم کرنا ہے،سیاحت کےفروغ سےروزگارکےمواقع پیدا ہوں گے،نندنہ قلعہ کاماڈرن ویلیج بنائیں گے،مقامی افرادکےتعاون سےیہ منصوبہ کامیاب ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ہری پورمیں بدھاکا 40فٹ لمبامجسمہ دریافت ہواہے،پوری دنیا اپنی تاریخ کو سامنے لاتی ہے،دنیا بھر میں سیاحوں کا خیال رکھا جاتا ہے،سیاحت کی کامیابی مقامی لوگوں کی مرہون منت ہوتی ہےآنےوالی نسلوں کیلیے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ البیرونی نے یہاں کرہ ارض کی پیمائش کی،ہمارے آثارقدیمہ نے تو کچھ کام کیا ہی نہیں،دنیا میں اتنی تاریخی چیزیں نہیں جتنی پاکستان میں ہیں،ہم جس جگہ پر ہیں وہ بہت خاص جگہ ہے۔

وزیراعظم نے تاریخی البیرونی مقام پرہیریٹیج ٹریل کا افتتاح کردیا

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے تاریخی البیرونی مقام پرہیریٹیج ٹریل کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے دورہ جہلم کے دوران نندنہ قلعہ کےتاریخی البیرونی مقام پرہیریٹیج ٹریل کا افتتاح کیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وفاقی وزیر فوادچوہدری اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مسلمان ماضی میں مغرب بسے بہت آگےتھے ،سیاحت کےفروغ سےآنےوالی نسلوں کوفائدہ ہوگا،ہماری کوشش ہے کہ مقامی افرادکواس علاقےسےفائدہ ہو۔

وزیر اعظم عمران خان پنڈدادن خان کے دورے کے دوران زیتون کا پودا بھی لگائیں گے اورمختلف منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کو جنگلی حیات سےمتعلق بھی بریگنگ دی جائے گی،عمران خان پنڈدادن خان میں 2 نیشنل پارکس کی بنیاد بھی رکھیں گے جبکہ ٹلہ جوگیاں اور نندنہ قلعہ کی بحالی بھی دورے میں شامل ہے۔

pm imran khan

inauguration ceremony

Jehlum