چوالیس سالہ عورت اپنی ہی حاملہ بیٹی کے بوائے فرینڈ کیساتھ فرار
بیٹی کو سگی ماں نے زندگی کا سب سے بڑا دھوکہ دے دیا، 44 سالہ عورت اپنی ہی حاملہ بیٹی کے بوائے فرینڈ کیساتھ گھر چھوڑ کر فرار ہوگئی۔
برطانیہ میں پیش آئے ایک واقعے سے متعلق مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی خبر ان دنوں سوشل میڈیا پر باعث بحث بنی ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم 44 سالہ خاتون نے اپنی ہی سگی بیٹی کو اس کی زندگی کا سب سے بڑا دھوکہ اور تکلیف دے ڈالی۔
44 سالہ جارجیا نامی خاتون کی بیٹی جیس اپنے بوائے فرینڈ ریان کے ہمراہ والدہ کے ہاں قیام کیے ہوئے تھی۔ جیس اور ریان کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے اور ان دونوں کے ہاں 2 بچے بھی ہو چکے اور وہ دوبارہ حاملہ ہے۔
تاہم اس کے باوجود جیس کی 44 سالہ والدہ ایک دن اپنی ہی بیٹی کے نوجوان بوائے فرینڈ ریان کیساتھ گھر چھوڑ کر فرار ہوگئی۔
اس واقعے کا علم ہونے پر ناصرف جیس بلکہ اس کا پورا خاندان سکتے کی حالت میں آگیا۔
زندگی کا سب سے بڑا دھوکہ ملنے کے بعد جیس نے جب اپنی والدہ کا سامنا کیا تو جارجیا نے بیٹی سے کہا کہ اس کا اس سب پر کوئی قابو نہیں تھا۔ ہم زندگی میں کس سے محبت کرتے ہیں، اس بات اختیار ہمارے ہاتھ میں نہیں۔
جبکہ جیس کے بوائے فرینڈ ریان کو بھی اپنے بچوں کی ماں کو دھوکہ دینے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اس تمام صورتحال میں جیس کا کہنا ہے کہ اس کیلئے یہ سب ناقابل برداشت ہے۔ جو کچھ ہوا، وہ اس کیلئے زندگی کا سب سے برا دھوکہ ہے۔
Comments are closed on this story.