Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے 10 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے...
شائع 27 فروری 2021 08:47pm

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے 10 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔ یونائیٹڈ کی بیٹنگ بُری طرح ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیت کر شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی، وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث یونائیٹڈ کی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور 18 ویں اوور میں محض 118 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد کے ایلکس ہیلز 41، حسین طلعت 22 اور آصف علی 19 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور ثاقب محمود نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مجیب الرحمان اور عمید آصف بھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

PSL update

PSL 6 Season

PZ VS IU