Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاورزلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے 10 ویں میچ میں پشاور زلمی نے...
شائع 27 فروری 2021 06:39pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے 10 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیتا اور پہلے شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں لوئس گریگری اور ظفر گوہر کی جگہ پال اسٹرلنگ اور فواد احمد کو موقع دیا گیا ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم میں محمد عرفان کی جگہ عمید آصف کو شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلیئنگ الیون
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلیئنگ الیون

پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون
پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون

psl 6

psl 2021

TOSS

PSL update

PZ VS IU