Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈسکہ انتخابات: وزیر اعظم کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی منظوری

وزیر اعظم عمران خان نے ڈسکہ انتخابات کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو...
شائع 27 فروری 2021 08:49am

وزیر اعظم عمران خان نے ڈسکہ انتخابات کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے اور انتظامی افسران کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی منظوری دے دی۔

این اے 75 ڈسکہ، جس پر دھاندلی کا خدشہ تھا، جب الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخاب کا فیصلہ کیا تو ن لیگ کا چیلنج قبول کرنے والی جماعت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہی چیلنج کرنے لگی۔

وزیراعظم نے این اے 75 پر الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے قانونی لائحہ عمل کی منظوری دے دی۔

لاہور میں وزیراعظم سے فردوس عاشق اعوان، بیرسٹر سیف اور این اے 75 کے امیدوار علی اسجد ملہی نے ملاقات کی۔

بریفنگ میں کپتان کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کو اس نوعیت کی کارروائی کا اختیار نہیں، تحریک انصاف لاہور ہائیکورٹ میں دو پٹیشنز دائر کرے گی۔

ایک پٹیشن میں الیکشن کمیشن کے دوبارہ انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا، جبکہ دوسری پٹیشن میں انتظامی افسران کے خلاف کارروائی کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

daska election

Election commission of Pakistan