Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل : پشاور زلمی فاتح

پاکستان سپرلیگ سکس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مسلسل تیسری شکست...
شائع 27 فروری 2021 12:15am

پاکستان سپرلیگ سکس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مسلسل تیسری شکست ہوئی ہے۔ کراچی میں پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیل کر ایک سو اٹھانوے رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد نے اکیاسی رنز کی اننگز کھیلی۔ تعاقب میں پشاورزلمی نے کرارا جواب دیا۔ حیدرعلی نے ففٹی، امام نے اکتالیس اور شعیب ملک نے چونتیس رنز بنائے۔

ردرفورڈ اور وہاب ریاض نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔ پشاورزلمی نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔ اور حالیہ سیزن میں دوسری فتح اپنےنام کی۔

karachi

psl 6

PSL update

PSL 6 Season