Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی...
اپ ڈیٹ 26 فروری 2021 10:15pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 199 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیت کر پہلے سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد اور اعظم خان کے جارحانہ 81 اور 47 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 198 رنز بنائے۔ فاف ڈوپلیسی بھی 35 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

پشاور زلمی کے چاقب محمود نے 34 رنز کے عوض 3، محمد عمران نے 25 رنز کے عوض ایک جبکہ وہاب ریاض نے 4 اوورز کے کوٹے میں 2 وکٹیں لے کر 54 رنز دے ڈالے۔ مجیب الرحمان بھی خاصے مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے 4 اوورز میں بنا کوئی وکٹ حاصل کئے 44 رنز دیئے۔

karachi

psl 6

Peshwar zalmi

PSL update

queeta gladiator