Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پروفیشنل باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج سے منسلک

کراچی: پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج سے منسلک...
شائع 26 فروری 2021 06:51pm

کراچی: پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، اُن کے نکاح کی تقریب سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، محمد وسیم ہفتے کو دلہن بیاہ کر لائیں گے۔ بارات کیلئے مشہور ڈیزائنر کی تیار کردہ شیروانی بھی پہنیں گے۔

کوٹ ڈیزائن کی شیروانی میں سونے کے بٹن جڑے گئے ہیں، پروفیشنل باکسر کی اہلیہ تابندہ تمسیل پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔ ولیمہ کی تقریب بھی کراچی میں یکم مارچ کو ہوگی۔

karachi

marriage ceremony