Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد:یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا...
اپ ڈیٹ 26 فروری 2021 03:37pm
کاروبار

اسلام آباد:یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،اوگرا نے پیٹرول 20 روپے7 پیسے اور ڈیزل 19روپے 61پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کردی۔

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے7پیسے اضافے کی تجویز دی ہے،جس کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوارسال کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں19روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30 روپےفی لیٹرلیوی کی بنیاد پر کیا گیا ہے،فی لیٹرپیٹرول پرموجودہ عائد لیوی17 روپے 97 پیسے ہے، موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پرپیٹرول ڈیزل کی قیمت 6 روپےفی لیٹربڑھےگی جبکہ فی لیٹرڈیزل پرموجودہ عائد لیوی18روپے 36پیسے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

pm imran khan

petroleum crisis

OGRA

اسلام آباد