وزیراعظم کا مسلمانوں کو تدفین کی اجازت دینے پر سری لنکن حکومت کا شکریہ
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا میں کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کو تدفین کی اجازت دینے پر سری لنکن حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں ، سری لنکن حکومت نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن حکومت کے اقدام کاخیرمقدم کرتےہوئےٹویٹ کیا کہ سری لنکن حکومت کاکوروناسےجاں بحق افراد کی تدفین کی اجازت دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
I thank the Sri Lankan leadership & welcome the Sri Lankan govt's official notification allowing the burial option for those dying of Covid 19.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 26, 2021
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کا دو روزہ دورہ کیا جو گزشتہ روز ختم ہوا ہے، دورے کے دوران عمران خان نے سری لنکن صدر، وزیراعظم اور تجارتی وفود سے ملاقاتیں کیں۔
Comments are closed on this story.