Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہاب اور سیمی کے معاملے پر زلمی نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا، وسیم خان

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کہتے ہیں وہاب...
شائع 25 فروری 2021 09:38pm

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کہتے ہیں وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو پہلا میچ کھیلنے کی اجازت ٹیکنیکل کمیٹی نے دی تھی، زلمی نے کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو گوادر اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کا پلان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ویزے کے حوالے سے آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔

Waseem khan

Peshwar zalmi

PCB Chief Executive

PSL update

Darren Sammy