Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

دوسرا ٹی 20: کیویز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینگروز کو ہرادیا

ڈنیڈن: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی...
شائع 25 فروری 2021 09:22pm

ڈنیڈن: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈنیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلے باری آئی، کیویز نے 7 وکٹوں پر 219 کا مجموعہ بنایا۔ مارٹن گپٹل نے 50 گیندوں پر 97 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ ولیمسن نے 53 اور جمی نیشم نے جارحانہ 45 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں کینگروز کی 6 وکٹیں 113 پر گرگئیں، پھر مارکس اسٹوئنس اور ڈینئیل سیمس نے ساتویں وکٹ پر 97 رنز کی ریکارڈ شراکت بنائی۔

آخری اوور میں کینگروز کو جیت کیلئے 15 رنز درکار تھے مگر نیشم نے دونوں سیٹ بلے بازوں کو آؤٹ کرکے مہمان ٹیم کو یقینی فتح سے محروم کردیا۔ آسٹریلوی ٹیم 8 وکٹ پر 215 رنز بناسکی۔

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

cricket