Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے ٹاپ اسکورر

کراچی: کراچی کنگز کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے...
شائع 25 فروری 2021 09:15pm

کراچی: کراچی کنگز کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پاکستان سپر لیگ کے ٹاپ اسکورر بن گئے، انہوں نے کامران اکمل کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اننگز میں بابر اعظم نے 41 رنز مکمل کرتے ہی کامران اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے 1579 رنز جوڑ رکھے ہیں۔

بابر اعظم نے سرفہرست آنے کے بعد مزید 21 رنز کا اضافہ کیا، پی ایس ایل میں وہ 1602 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

PSL update

PSL 6 Season