Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی، روپیہ مضبوطی کی جانب گامزن

کراچی: امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد روپیہ مضبوطی کی...
شائع 25 فروری 2021 05:58pm
کاروبار

کراچی: امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد روپیہ مضبوطی کی جانب گامزن ہے، تین ماہ بعد انٹربینک میں ڈالر 158 روپے 46 پیسے پر آگیا۔

پاکستان کی مبادلہ مارکیٹ میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ڈالر کے انفلوز سے صورتحال بہتر ہورہی ہے، ساتھ ہی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت 5 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 158 روپے 70 پیسے ہے۔

inter bank

us dollar

currency market

currency rate