Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ انتخابات: کاغذات واپس لینے کی آج آخری تاریخ

سینیٹ انتخابات سال 2021 کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آج...
شائع 25 فروری 2021 09:28am

سینیٹ انتخابات سال 2021 کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے۔

تحریک انصاف نے سینیٹرز کی جانب سے حتمی فہرست مرتب کرلی گئی ہے۔ سیف ﷲ ابڑو کی نااہلی کی وجہ سے متبادل امیدوار کا فیصلہ حکمراں جماعت کی جانب سے آج کیے جانے کا امکان ہے۔

ایواں بالا کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے بڑے ناموں میں وزیر اطلاعات شبلی فراز، وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، پی پی پی کے رہنما فرحت اللہ بابر اور تاج حیدر وغیرہ شامل ہیں۔

ای سی پی کے اعلان کردہ ترمیمی شیڈول کے تحت امیدوار 15 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے اہل تھے۔ نامزد امیدواروں کے نام 16 فروری کو شائع کیے گئے اور 17 اور 18 فروری کو ان نامزدگیوں کی جانچ پڑتال شروع ہوئی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 19 اور 20 فروری کو جمع کرائی گئیں، جب کہ ان اپیلوں پر فیصلہ 22 اور 23 فروری کو کیا گیا۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24 فروری کو جاری کی گئیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ترمیم شدہ شیڈول میں پولنگ کے دن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ایوان بالا کیلئے انتخاب اگلے ماہ 3 مارچ کو ہی ہوں گے۔

شیڈول میں تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشنز ایکٹ سال 2017 کے سیکشن 128 کے ساتھ آئین کے آرٹیکل 218 (3) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے شیڈول میں ترمیم کی گئی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت میں اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ بدھ کو کیس مکمل نہیں کیا گیا تو 3 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) انتخابات نہیں کرواسکے گا۔

سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت بھی آج ہو رہی ہے۔

Senate polls

senate election 2021

nomination papers