Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وقت کی پابندی ختم: مارکیٹ، شادی تقریبات، مزارت اور سنیما کھولنے کی اجازت

این سی او سی نے تجارتی مراکز پر وقت کی پابندی ختم اور شادی کی...
اپ ڈیٹ 25 فروری 2021 09:04am

این سی او سی نے تجارتی مراکز پر وقت کی پابندی ختم اور شادی کی انڈور تقریبات کی اجازت دیدی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جب کہ ایس او پیز کے تحت انڈور شادی تقریبات کی بھی 15 مارچ سے اجازت ہوگی، تاہم ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی اور جون کے مہینے میں کیے جائیں گے جب کہ پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے، جس کے بعد پلے آف میچز میں ایس او پیز کے تحت تمام شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ این سی او سی نے 15 مارچ سے مزارات اور سینما کھولنے کی بھی اجازت دیدی ہے۔

COVID 19

NCOC

SOPS